اسلام آباد: قومی کرکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں شائقین کو بابر اور شاہین کے شاندار ٹاکرے دیکھنے کو ملیں گے۔
اپنے ایک بیان میں سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا سیریز کے دوران بابر کا مقابلہ اسمتھ اور اسٹارک کا شاہین کے ساتھ مقابلہ شائقین کرکٹ کو محظوظ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ دونوں ہی عالمی معیار کے بلے باز ہیں دونوں کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین موقع ہوگا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک بہترین بولرز ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کو پریشان کرسکتے ہیں۔ شاہین نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور اس مرتبہ بھی فینز شاہین اور وارنر کا ٹاکرا دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔