ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کر دی گئی، امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل پہنچ گئے جہاں ان کی جنگ بندی میں مزید توسیع اور امداد پر بات چیت متوقع ہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے،چین نے بھی غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے مطابق مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لئے جنگ بندی میں توسیع کی گئی ۔غزہ میں 6 روزہ جنگ بندی کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے جنگ بندی میں آج جمعہ تک ایک روز کی توسیع کی گئی ۔

اس سے قبل اسرائیلی کابینہ کا اجلاس جنگ بندی میں توسیع سے متعلق فیصلہ کئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے حماس کی پیش کردہ یرغمالیوں کی فہرست کو بھی مسترد کردیا تھا اور اس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

جنگ بندی کا اختتام قریب پہنچنے سے قبل ہی اسرائیلی کابینہ کے دھمکی آمیز بیانات تیز ہو گئے تھے۔دوسری جانب القسام بریگیڈ نے بھی مزاحمت کاروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے آخری روز حماس نے 10 اسرائیلیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کر دیئے تھے جبکہ اسرائیلی جیلوں سے 30 فلسطینیوں کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

علاوہ ازیں امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل پہنچ گئے جہاں ان کی جنگ بندی میں مزید توسیع اور امداد پر بات چیت متوقع ہے۔ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے۔چین نے بھی غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں