ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ای سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ پر انتخابات میں تاخیر سے متعلق آنے والی خبریں درست نہیں۔ الیکشن کمیشن ایسی خبروں کی تردید کرتا ہے۔ انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کے حوالے سے خبر بالکل جھوٹ پر مبنی ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس سلسلے میں مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں، جس کے بعد پیمرا میں کارروائی کے لیے درخواست دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں