واشنگٹن: امریکی ارب پتی اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے حماس کی دعوت پر غزہ کا دورہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خطرناک جگہ قرار دیا ہے۔
🔸HAMAS REPRESENTATIVE: WE INVITE ELON MUSK TO VISIT GAZA TO SEE THE EXTENT OF DESTRUCTION CAUSED ON GAZA AS RESULT OF ISRAELI BOMBARDMENT
— *Walter Bloomberg (@DeItaone) November 28, 2023
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر ایک صارف کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئےاسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس کے مالک ارب پتی امریکی نے کہا کہ غزہ خطرناک جگہ ہے، فی الحال وہاں نہیں جا سکتا۔
دو روز قبل ہی دہشت گرد قابض ریاست اسرائیل کا دورہ کرکے اسے اپنی حمایت کا یقین دلانے والے ایلون مسک نے اپنے جوابی بیان میں دہرے معیار کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ جانا خطرناک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ طویل بنیادوں پر خوشحال غزہ ہی فریقین کے لیے بہتر ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں،حماس
یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نے ایلون مسک کو غزہ کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس طرح اسرائیل گئے ہیں، ویسے ہی غزہ بھی آئیں اور اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینیوں کی تباہی کو دیکھیں۔
ایلون مسک اس سے قبل اسرائیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اسرائیل کو اپنی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایلون مسک نے اسرائیل کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر کمیونیکی کیشن نے بتایا کہ ایلون مسک کی جانب سے اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو اسٹارلنک سیٹلائٹ سے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔