ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامراد تبدیلی خیبرپختونخوا کو ڈیفالٹ کے کنارے چھوڑ گئی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے خیبر  پختونخوا اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کر لئے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ  گزشتہ  10 سال میں خیبرپختونخوا کو کنگال صوبہ بنا دیا گیا، 10 سال میں بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کے نام پر کے پی کے میں بدترین کرپشن اور لوٹ ماری جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال میں ساڑھے تین سو ڈیم تو نہ بن سکے البتہ قوم کو قدم قدم پر ڈیم فول بنایا گیا، گزشتہ 10 سال میں کے پی کے میں ایک ہسپتال، ایک کالج، ایک یونیورسٹی نہ بن سکی، گزشتہ دور حکومت میں یہ تبدیلی آئی کہ خیبرپختونخوا صوبے کے پاس تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے نہ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں