ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر بلالیا

سڈنی:آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر مدعو کر لیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جس پر اسکواڈ 5 دسمبر کو وزیرِ اعظم ہاؤس جائے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکائاشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کینبرا پہنچ چکی ہے جہاں 6 دسمبر سے وہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں