ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل فورسز نے 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیل فورسز نے، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین جمیعتِ اسیران نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں مختلف  مقامات پر چھاپے مار کے 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوج 7 اکتوبر  سے دریائےا ردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں  جاری چھاپوں میں  3 ہزار 403 فلسطینیوں کو حراست میں لے چُکی ہے۔

7 اکتوبر سے غزّہ پر حملوں کے آغاز سے ہی دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں بھی گرفتاریوں میں اضافہ مرکزِ توجہ بن رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں