ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات کی تیاریاں: انتخابی فہرستوں کا کام مکمل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی فہرستوں کا کام مکمل کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر فہرستیں نادرا سے موصول ہو گئی ہیں، الیکشن کمیشن کو بغیر تصاویر کے ووٹر فہرستیں موصول ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے 90 فیصد اضلاع میں ووٹر فہرستیں مہیا کر دی ہیں، باقی اضلاع میں کل تک فہرستیں پہنچ جائیں گی، ووٹرز 8300 پر اپنے ووٹ کا تجدید شدہ اندراج چیک کر سکتے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نادرا یکم جنوری تک ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں الیکشن کمیشن کو دے گا، تصاویر والی ووٹر فہرستیں صرف الیکشن حکام کے پاس موجود رہیں گی، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو بغیر تصاویر کے ووٹر فہرستیں دی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں