ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میاں طارق جاوید اور انکی ٹیم کو “فرزندان پاکستان” کے ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید اور انکی ٹیم کو فرزندان پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

ایوارڈ کی تقریب میں چیئرمین پی او سی گلوبل نے اوورسیز پاکستانیوں سے پاک آرمی کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ 

تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے میاں طارق جاوید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی، پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کی بقا کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ 

میاں طارق جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف پاکستان کی ترقی ہے اور اس میں سب سے بڑا کردار افواج پاکستان کا ہے، افواج پاکستان اس وقت ہر محاز پر لڑ رہی ہیں اور ہمیں اپنی افواج کا ساتھ دینا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں