ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار:عمران کشور

لاہور:سندر کے علاقے میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 28 نومبر کو طالبات کی بس پر فائرنگ کا واقعہ رات ڈیڈہ بجے پیش آیا،فائرنگ کرنیوالے ملزمان نشے میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات اور بس ڈرائیور کے ذریعے ملزمان کی شناخت پریڈ کرائیں گے، فائرنگ کرنے والوں پر دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سندر کے علاقے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر کے موقع دیکھ کر فرار ہوگئے، فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے والی کار کرائے پر لی گئی تھی ،جس میں 7 افراد شامل تھے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد تیں تھے جن میں سے دو گرفتار اور 1 فرار ہو گیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی طالبہ کی تعداد 2 تھی، جن میں ایک طالبہ کی حالت تشویش ناک ہے اور دوسری طالبہ کی حالت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنیوالی ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے بیانات اور شواہد کی بنیادوں پر واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں