ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سندھ کے نگراں وزیر اطلاعات مقرر

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ کو سندھ کا نگراں وزیر اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے-

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے  مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی سفارش پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کو صوبائی وزیر اطلاعات مقرر کردیا گیا جنہوں نے ہفتے کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا- گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے احمد شاہ سے ایوان صدر میں حلف لیا-

گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نگراں صوبائی وزرا، سیکرٹریز، ادیب، فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی- اس موقع پر تقریب کی میزبانی کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نے انجام دیے۔ حلف لینے کے بعد گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، ادیبوں اور دوستوں نے احمد شاہ کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے، جن میں محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور محکمہ سوشل پروٹیکشن شامل ہیں- اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں