ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے شمالی عراق میں آپریشن میں دہشت گردوں کے 16 ٹھکانے تباہ

شمالی عراق میں  ترکیہ کی فضائی کاروائی میں ، ذمہ دار  سطح کے دہشت گردوں کے بھی موجود ہونے کا تعین کردہ   غاروں، پناہ گاہوں، اسلحہ کے گوداموں پر مشتمل 16 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے بیان میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کو بے اثر کرنے اور عراق کے شمال سے ترکیہ اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو ختم کرنے اور سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ معاہدے کی شق  51  کی رو سے  یہ فضائی کارروائی اپنے دفاع کے حقوق کے مطابق کی گئی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ :”یکم دسمبر 2023 کو شام کے وقت شمالی  عراق کے گارا، مطینہ ، ہاکورک اور قندیل کے علاقوں میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف فضائی کارروائیاں کی گئیں جس میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال غار وں،  پناہ گاہوں، ٹھکانوں  اور گوداموں سمیت 16 اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

کی گئی کارروائیوں میں زیادہ تر ملکی اور قومی گولہ بارود استعمال کر کے بہت سے دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔ ترک مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف اپنے ملک اور قوم کی بقا اور سلامتی کے لیے عزم اور حوصلے کے ساتھ اس وقت تک لڑتی رہے گی جب تک کہ ایک بھی دہشت گرد باقی نہیں  بچتا۔

ان کاروائیوں  کے دوران معصوم شہریوں، دوست عناصر، تاریخی و ثقافتی اثاثوں سمیت ماحولیات کو نقصان نہ پہنچانے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں