ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی میں شدید برفباری سے روز مرہ کی زندگی مفلوج

جرمنی کے جنوبی علاقے میں شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔

شدید برف باری کے باعث میونخ ایئرپورٹ پر 320 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ہوائی اڈے کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے  کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپنی پروازوں کی صورتحال کو چیک کریں۔

شدید برف باری سے ریلوے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔

درخت گرنے اور برفباری  کی وجہ  ٹرینوں کی آمدورفت رک گئی۔

الم اور میونخ میں کچھ مسافروں کو ٹرین میں رات گزارنی پڑی۔

باویریا میں سڑکوں پر کئی ٹریفک حادثات ہوئے۔

جرمن محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں برف کی گہرائی 40 سینٹی میٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں