ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک نیوزی لینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

 ڈونیڈن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بہترین ٹیم ہے اسے ہوم گرانڈ پر ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ کپتان ندا ڈار نے ڈونیڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز سے پہلے ہمارے پریکٹس سیشن بہت اچھے رہے ہیں، پریکٹس میچز سے ہمیں فائدہ ہو گا، ہم سیریز کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم بہترین ٹیم ہے، ان کے ہوم گرانڈ پر کھیلنا آسان نہیں لیکن ہمارا بالنگ اٹیک اچھا ہے اور ہم نے سپن اور فاسٹ بالنگ کا شعبہ مضبوط کیا ہے۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہے لیکن سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہم جس طرح کھیلتے ہوئے آرہے ہیں ہمیں اس سلسلے کو برقرار رکھنا ہے، ہماری پوری ٹیم باصلاحیت ہے، کسی ایک کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی اور ہمیں سیریز میں بنیادی چیزوں پر فوکس رکھنا ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں