ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

  ڈھاکا : جماعت اسلامی کے بعد بنگلا دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ 

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں دھاندلی کی۔

 اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا لہذا ہم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات 7 جنوری 2024 کو شیڈول ہیں، جماعت اسلامی بنگلادیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں