ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان  بٹ پی سی بی کے سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ایک دن کے بعد ہی فارغ کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا ہے اور وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، نہیں چاہتا کہ سلمان بٹ سے متعلق غلط باتیں کی جائیں۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یکم جنوری سے اسد شفیق بطور کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی ممبر ذمے داریاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں