ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مستقبل کی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی ایک بڑ ا چیلنج ہے، نگراں وزیر اعظم

دبئی: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس کو ماحولیاتی اثرات اور آب وہوا سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا اشد ضروری ہے کیونکہ آبادی کی اکثریت دریا سے منسلک ہے ،پاکستان کی مستقبل کی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی ایک بڑ ا چیلنج ہے۔

کاپ 28کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہاکہ لیونگ انڈس انیشیٹو فلیگ شپ عالمی موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ 78 ارب ڈالر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پاکستان کا زیادہ تر حصہ دریائے سندھ کے سسٹم کے اندر واقع ہے، اس لئے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کو موافق بنانے کیلئے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کیلئے انڈس بین کو موافق بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ مستقبل میں سیلاب اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستانی کاوشوں میں مرکز ی حیثیت رکھتا ہے، اس سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کا فائدہ ہوگا بلکہ یہ عالمی سطح پر ماحولیاتی حدت کیلئے ایک نمونے کے طورپر بھی کام کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں