ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو غزہ پر پوری طاقت سے دوبارہ حملوں کا حکم

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صیہونی فوج کو غزہ پر پوری شدت سے دوبارہ حملے شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے تک لڑائی جاری رکھیں گے، ہم نے ڈیل تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کے کئی دور کیے تاہم اب موساد کے مذاکرات کاروں کو قطر سے واپس بلالیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  حماس نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ مزید قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا، اس حوالے سے حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے میڈیا کو واضح طور پر بتایا ہے کہ انکے پاس اب اسرائیلی یرغمالیوں میں خواتین اور بچے نہیں بلکہ صرف فوجی یا فوج میں کام کرنے کرنے والے سویلین ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا ء کے بدلے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی لاشوں کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمیں ان لاشوں کو نکالنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں