ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کولیول پلیئنگ فیلڈ دے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قوم انتخابات کی بھرپور تیاری کررہی ہے، الیکشن کیلئے 8 فروری کی تاریخ مقرر ہوچکی ، تاہم، بدقسمتی سے ہر الیکشن متنازع ہو جاتا ہے اس لئے تمام جماعتیں الیکشن کومتنازع بنانے سے گریز کریں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت ہی ملک کومسائل سے نکال سکتی ہے۔ پاکستان کسی ایک جماعت یا فرقے کا ملک نہیں، قومی ادارے پاکستان کے ادارے ہیں کسی جماعت کے نہیں، ادارے متنازع بنا کر مسائل حل کرنے والی حکومت کیسے بن سکتی ہے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں نگران حکومت ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں