ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ تباہ ،2پائلٹ ہلاک

نئی دہلی:ھارتی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ دوران پرواز کریش کرگیا جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا، تربیتی طیارے نے حیدرآباد کی ائیر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی سیون ایم کے ائیرکرافٹ کو حادثہ پیش آیا جس میں دونوں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سنگل انجن پر مشتمل ہوتا ہے جو ائیر فورس کی بنیادی تربیت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں