ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صیہونی  فوجیوں کی سفاکیت جاری، شہادتیں 7سو سے متجاوز، فلسطینی سائنسدان کا خاندان شہید

غزہ: غزہ میں  صیہونی  فوجیوں  کی سفاکیت کی انتہا  جاری ہے،24گھنٹوں میں 7 سو سے زائد شہادتیں ہوئیں ہیں، فلسطینی سائنسدان سفیان تایہ کا پورا خاندان بمباری کانشانہ بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کمال عدوان اسپتال پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد مریض شہید ہوگئے ، شہید ہونے والے لوگوں میں فلسطینی سائنسدان سفیان تایہ کا خاندان بھی شامل تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے زائد ہو گئی،جس میں 7 ہزار 6 سو بچے شامل ہیں، شہید اور زخمی ہونے والے لوگوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں