ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کو فنڈز 2 روز میں فراہم کرنے کی یقین دہانی

الیکشن کمیشن کے بلاوے پر سیکریٹری فنانس نے حکام سے ملاقات کی، میڈیا کے سوالات پر سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے الیکشن کمیشن کو فنڈر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایک دو روز میں فنڈز جاری کر دیں گے۔

عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بلاوے پر سیکریٹری فنانس نے حکام کو بریفنگ دی۔جس میں بتایاگیا کہ الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات کیلئے فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں، البتہ وزارت خزانہ سے اب تک صرف 10 ارب روپے ملے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق باقی رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔

اسلام آباد میں ای سی پی حکام سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے الیکشن کمیشن کو فنڈر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایک دو روز میں مطلوبہ فنڈز جاری کردیں گے، ای سی پی کو جتنے فنڈر درکار ہوں گے، فراہم کئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں