ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے،امیر قطر

دوحہ: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر قابض حکام نے تمام انسانی اقدار کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اسرائیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گلف کوآپریشن کونسل کے 44 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کومذاکرات کی میزپرواپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی، مکمل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین پر قابض حکام نے تمام انسانی اقدار کی خلاف ورزیاں کی ہیں، عالمی برادری کی اسرائیلی کارروائیوں کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کی اجازت دینا شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے، ہم غزہ میں شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں