ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا: گلین میکسویل

سڈنی:آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل نے کہا کہ جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کیلئے انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل) بہت اچھا رہا، میں جن لوگوں سے ملا اور جن کوچز کے تحت کھیلا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں نام تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپ مسلسل دو ماہ تک ڈی ویلیئرز، کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، جس سے سیکھنے کو ملتا ہے۔

گلین میکسویل نے سال 2012میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز)کیلئے پہلا سیزن کھیلا تھا بعدازاں ممبئی انڈینز کا حصہ بنے،آل رائونڈر گزشتہ تین سیزنز سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

گزشتہ برس وہ 14.25بھارتی کروڑ روپے میں نیلام ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بگ بیش لیگ(بی بی ایل)کے افتتاحی میچ میں میلبرن اسٹارز کی قیادت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں