اسلام آباد: آئی ایم ایف سے گفتگو کے تحت نان فائلرز کے بجلی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی تکنیکی ٹیم نے مختلف شعبوں سے ٹیکس پر اپنی ورچوئل بات چیت میں اہم پیش رفت کی ہے جس میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ورچوئل بات چیت میں منافع بخش کاروبار پر ٹیکس عائد کرنے پر بھی بات ہوئی اور آئی ایم ایف ٹیم کو نان فائلرز کو بھیجے گئے نوٹسز پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کو بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 746,000 نان فائلرز کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم ایف بی آر سے مذاکرات کی رپورٹ جاری کرے گی جب کہ آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہیں گے۔