تل ابیت: اسرائیلی پارلیمنٹ کی اپوزیشن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ نیتن یاہو عوام اور سیکیورٹی اداروں کا عتماد کھو چکے ہیں، اسی لیے فورا عہدہ چھوڑ دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حزب اختلاف کے رہنما یائر لپیڈ نے کہاکہ جو بھی اس طرح ناکام ہوتا ہے وہ حکومت جاری نہیں رکھ سکتا، اس تباہی پر نیتن یاہو کا نام لکھا گیا تھا اور وہ اداروں اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ حکومت چھوڑ کر ہمیں عذاب سے نجات دلائیں۔
دوسری جانب اسرائیل میں کرائے گئے رائے عامہ سروے نتائج کے مطابق47فیصد اسرائیلیوں نے زور دیا ہے کہ نیتن یاہو کو جنگ کے اختتام پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا جبکہ 9فیصد کا خیال ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیل کو ناختم ہونے والی جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے، جس سے اسرائیل کو کافی نقصان ہوا ہے، 44فیصد کا خیال ہے کہ تنازعات کے ذمہ دار نیتن یاہو ذمہ دار اور فوج ذمہ دار ہے۔