جاپان کی سرکاری خفیہ ایجنسی نے پی کےکےکو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
انقرہ میں متعین جاپانی سفارت خانے نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان کے تحت دہشتگرد تنظیموں کی عالمی فہرست کو انٹر نیٹ پر اپ گریڈ کرتےہوئے اس میں پی کےکے کا نام بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت جاپان نے سال 2002 میں پی کےکے کے مالی اثاثہ جات کو منجمد کرنے سمیت دہشتگردوں کی تخریب کاریوں کی بھی مذمت کی تھی ۔