ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی، آئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا تیل جل گیا

راولپنڈی: میں پرانے ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی،آئل ٹینکر میں آگ کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمد ور فت معطل کر دی گئی۔

 پولیس نے آگ پھیلنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف راستے بند کر دیئے، ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ ٹیموں کو موقع پر طلب کیا گیا،ریسکیو ٹیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

 آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ٹینکر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تیل بھی ضائع ہو گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں