ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست پانچ رکنی لارجر بنچ کو بھجوا دی

لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کیلئے نااہلی کے خلاف درخواست پانچ رکنی لارجر بنچ کو بھجوا دی۔

بانی چئیرمن پی ٹی آئی کی پانچ سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر سمیر کھوسہ پیش ہوئے، جسٹس شجاعت علی خان نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے بانی چئیرمن پی ٹی آئی کی درخواست پانچ رکنی لارجر بنچ کو بھجوا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان نے 5 سال کے لیے اپنی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب 5 برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جانب 5 برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

واضح رہے  کہ لاہور ہائی کورٹ نے  سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست کو پانچ رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں