ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹانک میں سیکورٹی فورسز سے مقابلہ، 5دہشت گرد ہلاک

ٹانگ میں سیکورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا،آپریشن کے دوران مقابلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں، بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹآرگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، مارے گئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں