ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر کی پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی، اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق 11 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں اکبر ایس بابر، طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جس میں بیرسٹر گوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرتے ہوئے اس سارے عمل کو مشکوک قرار دیا۔

اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں