غزہ: اسرائیلی درندنگی میں مزید اضافہ ہوگیا، صہیونی فوجیوں نے سینکڑوں حراست میں لیے گئے فلسطینی شہریوں کے ساتھ شرمناک سلوک کیا ہے، جس کی وڈیو اسرائیلی میڈیا نے جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سینکڑوں فلسطینی شہریوں کوسخت سردی میں آنکھوں پر پٹی باندھ کرزدکوب اور برہنہ کرکے کھلے آسمان کے نیچے بٹھادیا ہے، اسی حالت میں انہوں نے فلسطینیوں کو اسرائیل کے عقبت خانوں میں منتقل کردیا ہے، ان مغوی شہریوں میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگ اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
BREAKING:
Israel has released images claiming that they have apprehended many Hamas fighters.
Due to Israel’s bankrupt track record when it comes to telling the truth, we have to do our own due diligence:
First question: why were they all wearing slippers? pic.twitter.com/J1BUHJFkjS
— Rami Jarrah (@RamiJarrah) December 7, 2023
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد حراست میں لیے گئے فلسطینی شہریوں کے اہلخانہ نے کہا کہ ہمارا حماس یا کسی اور گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارے بچے ایک عام شہری کی زندگی گزار رہے تھے کہ دن دہاڑے اسرائیلی فوجیوں نے گھروں کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوکر ہمارے بچوں کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری صہیونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 73 صحافی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔