مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی قدیم (650 سال پرانی) اور سب سے بڑی العمری مسجد کو بمباری کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔
The destruction inflicted upon the Great Omari Mosque, the oldest mosque of Gaza built over 650 years ago, as a result of the ongoing Israeli bombardments.#GazaGenocide pic.twitter.com/sLCR2TEDDe
— Quds News Network (@QudsNen) December 8, 2023
صہیونی ریاست کی جانب سے جہاں غزہ کو مسلسل بمباری کے نتیجے میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے، وہیں 17 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے گئے ہیں جن میں بہت بڑی تعداد خواتین و بچوں کی شامل ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد تقریباً 50 ہزار ہے۔ اس کے علاوہ لاپتا ہونے والے الگ اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
مسلسل جارحیت کے دوران اسرائیل کی جانب سے فلسطینی آثار قدیمہ کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے کی تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے 650 سال پرانی غزہ کی العمری مسجد کو شہید کردیا۔ عرب ذرائع ابلاغ نے اپنے سوشل میڈیا پر اسرائیلی دہشت گردی سے شہید ہونے والی العمری مسجد کی تصاویر لگائی ہیں جب کہ الجزیرہ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک غزہ کے 100 سے زیادہ ثقافتی مقامات یا مراکز جزوی یا مکمل تباہ کیے جا چکے ہیں۔