ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر چھٹی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیں گے

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چھٹی مرتبہ بھی روس کے صدارتی منصب کے لیے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال (2024ء) میں ہونے والے صدارتی انتخابات  کے میدان میں اتریں گے۔

آئندہ برس ہونے والے الیکشن میں جیتنے کی صورت میں ولادیمیر پیوٹن مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر چھٹی مرتبہ صدارت کے عہدے پر براجمان ہوں گے۔ پیوٹن  کے موجودہ عہدے کی مدت 2012ء  سے مسلسل 2 مرتبہ (6، 6 سال کی مدت کے لیے) 2024ء  میں مکمل ہو گی۔

سب سے پہلے وہ 2000ء  سے 2008ء  تک روس کے صدر رہے۔ روسی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص مسلسل دوسری بار صدر نہیں بن سکتا البتہ اگر ایک سے دوسری مدت کے درمیان وقفہ آ جائے تو پھر صدر بن سکتا ہے۔

آئینی شق کا استعمال کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن 2008ء  میں صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد اگلے 4 سال کے لیے روس کے وزیراعظم بنے۔ 2012 تک اس عہدے پر براجمان رہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر روس کے صدر ب گئے۔ 2012ء  میں صدر بنتے ہی پیوٹن نے آئین تبدیل کرکے صدر کے عہدے کی مدت 12 سال کردی، جو 6، 6 سال کے 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ مدت اب 2024ء  میں مکمل ہورہی ہے۔

اگر صدر پیوٹن آئندہ برس بھی روس کے صدر بنتے ہیں تو وہ کم سے کم 2030ء  اور زیادہ سے زیادہ 2036ء  تک صدر رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ولادیمیرپیوٹن 1999ء  سے روس کے مسلسل وزیراعظم اور صدر ہی رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں