ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاشسٹ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، مشعال ملک

اسلام آباد : انسانی حقوق اور بااختیارخواتین کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعل حسین ملک نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہندوستانی قبضے سے آزادی جموں و کشمیر کا مقدر ہے۔ یہ انہوں نے  انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے زیر اہتمامعالمی انسانی حقوق کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان  کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا جارہا ہے ،بھارتی من مانیاں عروج پر ہیں، ِغیر قانونی نظربندیوں، سیاسی ظلم و ستم، نقل و حرکت پر پابندیاں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور عصمت دری کو ایک ہتھیار کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی طرف سے استعمال کیے جانے والے روایتی کیمیائی اور فاسفورس بموں کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی کم تفصیلات آرہی ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومتیں مسلسل نسل کشی میں ملوث ہیں۔ مشعل نے فلسطین اور مقبوضہ کشیرمیں مظالم اور کشمیری اور فلسطینی عوام کے خلاف وسیع پیمانے پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اہمیت کو اہم قراردیا ۔ مشعل ملک نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری اور فلسطینی عوام کی حالت زار پر فوری توجہ دیں۔

اپنے شوہر اور کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے مشعل ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ انھوں نے بھارتی جیلوں میں بدترین تشدد برداشت کیا، جس کے نتیجے میں بینائی متاثر ہوئی۔ ایک آنکھ اور جسم کا جزوی فالج ہوا۔ خطے کی پرامن سیاسی قیادت کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔ ممتاز کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی سب جیل میں قید میں انتقال کر گئے موت کے بعد ان کی آخری آرام گاہ بھی سب جیل کی طرح ہے، کیونکہ کسی کو بھی ان کی قبر پر تعزیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔رابطوں کی سہولیات کو منقطع کرتے ہوئے بھارت کشمیری آبادیاتی منظر نامے کو نقصان پہنچا رہا ہے ،جو حق خود ارادیت کے مطالبے کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں