ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرناہوگی، نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے ملک میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں، پولیس کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوشش کرنی ہوتی ہے، ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو ہمیں اپنا کام ایمانداری اور پوری لگن سے کرنا چاہیے، نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، بدامنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوئے۔ نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں بہتری کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں