اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کامؤقف درست نہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی سے متعلق صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہوگئی، ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی سے متعلق مؤقف میں کوئی دم نہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں انتخابات ملتوی کرنےکی متعدددرخواستیں دائر کی گئی تھیں، زیادہ تردرخواستوں میں سردی اور سیکیورٹی صورتحال کو جواز بنایا گیا تاہم الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ فروری میں انتخابات کروانے کے لئے تیار ہیں، سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کا مؤقف درست نہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی سے متعلق صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔