ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی بے بسی تشویشناک ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی نہ کرانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی پر ایک بار پھر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور اس صورتحال میں بھی سلامتی کونسل کی بے بسی اور بے عملی تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل کی طرف سے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل ننانوے کے اطلاق اور غزہ میں سنگین انسانی بحران سے خبردار کرنے کے باوجود کونسل عالمی امن و سلامتی قائم رکھنے کیلئے اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اب راہِ عمل اختیار کرے اور اس غیر انسانی جنگ اور غزہ کے لوگوں کی نسل کشی بند کرائے۔ت

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہناتھا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت سے معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور یہ تنازعہ مزید پھیل کر انتہائی خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔ترجمان نے غزہ کے عوام کی نسل کشی بند کرانے کیلئے وہاں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کیلئے پاکستان کی اپیل کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں