ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا، نرخوں میں بھی ریکارڈ اضافہ

 لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا، جس کے باعث کسانوں کو کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 روز میں کھاد کی قیمت میں ایک ہزار 500 کا اضافہ ہوگیا، کھاد بلیک میں 5 ہزارروپے تک پہنچ گئی، جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح راجن پورکے کسان کھاد کے حصول کے لیے در بدر بھٹکنے پر مجبورہیں۔

 3800روپے میں ملنے والی یوریا کھاد کی بوری 5 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی، دوسری جانب حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی کے لیے اقدامات سخت کردیئے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں