ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم نہیں کر سکا،  ترک صدر

استنبول: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم نہیں کر سکا،اس کے باوجود ہم 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن مناتے ہیں، لیکن  دنیا کے کئی حصوں میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

ترک صدر نے استنبول میں ” حقوق ِ انسانی کا عالمی دن  انسانی چہرے” کے زیر عنوان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ 75 سال قبل بڑی امیدوں کے ساتھ اپنایا گیا تھا، لیکن “اسلامو فوبیا جو مغربی معاشروں کو زہر آلود  بیل کی طرح گھیرے  میں لیے ہوئے ہیں، انسانی حقوق کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ہیں۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ آج جس جگہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے وہ غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقے ہیں،  ” 7 اکتوبر سے غزہ کی عوام  کے تمام حقوق بالخصوص ان کی زندگیوں کو قابض اسرائیلی افواج بڑی  لاپرواہی  اور بے دریغی سے  تباہ کررہی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں