ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

شفقنا اردو: پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کے رہنما کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں، بڑے پیمانے پر جن کا حق بنتا ہے انکے نتائج تبدیل کئے گئے، آئندہ آنے والی نسلوں کو ان حالات کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ائی کی ہدایت پر ہم نے مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور محمود خان اچکزئی نے بھی احتجاج کیا ہے جبکہ آفتاب شیر پاؤ نے ہماری بات سنی ہے۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ سکندر حیات خان نے کہا کہ ہمیں بھی الیکشن کے نتائج پر شدید تحفظات ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے کی جانے والی پیش پش پر پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ْ
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

The post تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں