ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت پر عالمی عدالت انصاف میں 52  ممالک بیان ریکارڈ کرائیں گے

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جارحیت  کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے  میں مختلف حکومتوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، تقریبا52  ممالک  کے نمائندے عا لمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے  میں پیش ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   ان ممالک کی  پیشیاں 19  سے 26 فروری تک جاری رہیں گی، جنوبی افریقہ کی درخواست پر اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے  میں پیشی کا آخری دن 26 فروری دن  12 بجے ہے۔

 پیشیوں میں بیان دینے والی ہر حکومت اور ادارے کو بیان کے لئے 30 ، 30 منٹ کی مہلت دی جائے گی،ترکی  کا بیان ترکیہ وزارت خارجہ کی طرف سے پیشیوں کے آخری دن 26 فروری دن  12 بجے دیا جائے گا۔

The post اسرائیلی جارحیت پر عالمی عدالت انصاف میں 52  ممالک بیان ریکارڈ کرائیں گے appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں