ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان مذاکرات میں شرکت کیلیے طالبان کی شرائط ناقابل عمل تھیں؛ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے افغان مذاکرات میں شرکت کے لیے طالبان نے جو شرائط رکھی تھیں وہ ناقابل عمل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے دو روزہ افغان مذاکرات کے اختتام پر جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے طالبان کی عدم شرکت پر تنقید کی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ طالبان نے مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے شرط رکھی تھی کہ سول سوسائٹی ارکان کو اجلاس میں نہ بلایا جائے اور یہ شرط قابل عمل نہیں تھی۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ طالبان حکومت نے مذاکرات میں شرکت کے لیے ایسے پروٹوکول کا مطالبہ بھی کیا تھا جو طالبان کو افغانستان میں حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہوتا۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں اپنی شرکت کو مشروط نہ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن انھوں نے شرائط کے بغیر شرکت سے معذرت کرلی۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے اس اجلاس میں افغانستان کی سول سوسائیٹی کے ارکان سمیت بعض ملکوں کے نمائندے اور خصوصی ایلچیوں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے بھی شرکت کی تھی۔
ذرائع: ایکسپریس نیوز

The post افغان مذاکرات میں شرکت کیلیے طالبان کی شرائط ناقابل عمل تھیں؛ اقوام متحدہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں