ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

شفقنا اردو: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق  بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔
نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں