ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاست کرناٹک: پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر بھارتی تاجر گرفتار

نئی دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے مرچوں کے ایک تاجر کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر گرفتار کیا ہے۔مرچوں کے تاجر کا تعلق ضلع ہاویری کے شہر بیاداگی سے ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پر ریاستی اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا الزام ہے۔ یہ شخص بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کے انتخاب میں کانگریس کے رہنما سید نصیر حسین کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے اسمبلی آیا تھا۔اس کیس میں پولیس نے 7 افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ مرچوں کے تاجر کو آواز کے نمونے کی مشینی تصدیق کے بعد گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس سے بنگالورو میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس واقعے نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جانے کے حوالے سے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی بھی مقدمہ دائر کرنے والی ہے۔

اپوزیشن لیڈر آر اشوکا نے کہا ہے کہ نصیر حسین کے حامیوں کی طرف سے ملک کے خلاف نعرے بازی کا نوٹس لیتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر سخت سزا دی جائے۔کرناٹک کے وزیر اعلی سِدھا رمیا نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے غیر جانب دار تحقیقات اور اس کی بنیاد پر سخت اقدام کا یقین دلایا ہے۔

The post ریاست کرناٹک: پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر بھارتی تاجر گرفتار appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں