ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں صہیونی قیدیوں کے لواحقین  کا اسرائیلی پارلیمنٹ  کے سامنے مظاہرہ

 تل ابیب:غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے لواحقین نے اسرائیلی پارلیمنٹ (Knesset) کے سامنے مظاہرہ کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے زیر حراست قیدیوں کی جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں مظاہرین  نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہو کر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو جلد از جلد مکمل کرنے  کا مطالبہ کیا، مظاہرے میں شریک شرکاءنے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی تصویریں اٹھائے  ہم آواز ہوکر اور چیخ  کر کہاکہ  غزہ کے  قیدیوں کو ابھی  اسی وقت زندہ گھر واپس لوٹنا چاہیے ۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری صہیونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رمضان کے مبارک مہینے میں بھی روزانہ کی بنیاد پر مسلسل بمباری کی جارہی ہے ، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوتے ہیں، اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔

The post غزہ میں صہیونی قیدیوں کے لواحقین  کا اسرائیلی پارلیمنٹ  کے سامنے مظاہرہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں