ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الشفااسپتال پر اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس چیف شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کے الشفا ہسپتال پر حملے میں غزہ شہر کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہوگئے جو پناہ گزینوں میں خوراک کی تقسیم کے نگراں بھی تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملے میں غزہ پولیس چیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد اور ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الشفا اسپتال سے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے ساتھ وحشیانہ رویہ منظم صہیونی دہشت گردی ہے، صحافیوں کی گرفتاری کا مقصد اسرائیلی جرائم کو دنیا کی نظروں سے چھپانا ہے۔

حماس کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی تنظیمیں صحافیوں کی رہائی کے لیے کام کریں۔

The post الشفااسپتال پر اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس چیف شہید appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں