ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کے بعد  بانی پی ٹی آئی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے، بیرسٹرگوہر

پشاور :تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر ہوں گے، عمران خان کے سارے کیس سیاسی ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا نظریہ ہی جیتے گا، عدلیہ کی آزادی لازم ہے، عید کے بعد مزاحمت ہوگی،  عمران خان کی رہائی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر قابض ٹولے نے عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی چھینی، ان چوروں، ڈاکوں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں