ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بطور کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی، بابر اعظم

لاہور: معروف کرکٹر بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر کہا ہے کہ  حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات تھی، بطور کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ  شاہین ابھی جوان ہیں اور ایک کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر ہر روز بہتر ہو رہے ہیں، ہمیں کھیل کے بارے میں شاہین آفریدی جیسے اسٹار کی اسٹریٹجک سے فائدہ اٹھانا چاہیے،ہمارا مشترکہ مقصد اس ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔

خیال رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابراعظم کے کپتان بننے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی سی بی کی سلیکشن پر حیران ہوں اگر تبدیلی ضروری تھی تو محمد رضوان بہترین انتخاب تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں