ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ججز کے خط کو سرکس بنانے کے بجائے آن کیمرہ نمٹایا جائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد :سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ اسلام آبا دہائیکورٹ کے ججز کے خط پر کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا، چیف جسٹس کا سوموٹولینا اچھا اقدام ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط پر چیف جسٹس فل کورٹ میں فیصلہ کرکے ہی اٹھیں۔

شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ ججز نے خط حکومت کو نہیں چیف ایگزیکٹو کو لکھا ہے،ججز نے لکھا کہ ایگزیکٹو کی جانب سے مداخلت ہورہی ہے،ججز نے پوچھا کہ ہمیں بتائیں کہ ہم اس صورتحال میں کیا کریں۔

انہوں نے کہاکہ  جسٹس (ر)تصدق جیلانی نے خط کے معاملے بارے ساری صورتحال لکھ دی ہے،ملک میں ٹرائیکا یقینا موجود ہے یہ ملک کیلئے ٹھیک ہے یانہیں وقت بتائے گا،یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے،ایک ہائیکورٹ کے 75فیصد ججز نے لکھا کہ ہمارے ساتھ یہ ہواہے،اس معاملے کو سرکس نہ بنایا جائے،ججز خط کے معاملے کو آن کیمرہ  نمٹایاجائے تو بہتر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں